سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی: فردوس عاشق

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔ان کا کہنا تھا کہ چھانگا مانگا گروپ آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام لیے بغیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری صاحبہ آنکھیں کھولیں، یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ 2013 میں ظلِ سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کیا، اس وقت جو دھاندلی کی گئی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے آپ نے وفاقی ادارے کو بھی معاف نہیں کیا

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …