پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر قبضے کیے جانے کاسلسلہ جاری،

لاہور (میڈیا92نیوز/رپورٹ شایان ملک سے)
تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں چھ ارب سے زائد قیمتی سرکاری اراضی پر قبضے کیے جانے کاسلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو آپریشن کیلے تاحال مشینری نہ مل سکی.ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی سرکاری اراضی پرہونے والی سرعام تعمیرات کی روک تھام کیلئے کوئی موؤثر اقدام نہ کر پائی.
ویڈیو دیکھیں:

روزانہ کی بنیاد پر جاری سرکاری اراضی پر تعمیرات نے محکمہ مال کی کارگردگی،اہلیت کا پول کھول کر رکھ دیا. رانی پنڈ ، ڈیرہ حکمیاں ، ریلولے لائن کے گردونواح جناح کالونی ، تاج باغ ، رائل گارڈن ،مصطفی گارڈن سبحان گارڈن ،سمیت ہربنس پورہ پنڈمیں بھی سرعام سرکاری اراضی پر تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پنجاب حکومت کی ملکیتی سرکاری اراضی کو بچانے میں ناکام ہو چکی ہے. اور پنجاب حکومت ان چھ ماہ کے دروان اپنی ملکیتی چھ ارب روپے کی جائیداد سے محروم ہوچکی ہے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …