چھ روز گزر گئے، محکمہ ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن کی برانچیں نہ کھل سکیں

لاہور(میڈیا92نیوز/رپورٹ ذیشان علی سے)
صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچیں چھ روز گزر جانے کے بعد بھی نہ کھل سکی لاہور کے 9ٹاؤنوں کی رجسٹریشن برانچوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ایف بی آر کے نئے ٹیکسز کو نافذ کرنے پر وکلا، پراپرٹی ڈیلرز اور رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف کا تناز عہ شدت اختیار کر گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور تنازعہ کو حل کروانے میں تاحال ناکام نظر آئی۔

رجسٹریشن برانچوں کے بند ہونے کی اصل وجہ ایف بی آر کی جانب سے لگائے جانے والے ڈبل ٹیکس ہیں عوام بہت پریشان ہو رہی ہے گورنمنٹ ریونیو جنریٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بیورو کریسی ایسا ہونے نہیں دے رہی گورنمنٹ کو چاہئے اس کے حل کے لئے کوئی اقدام کرے۔
ویڈیو دیکھیں:

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ضلع لاہور کے 9ٹاؤنز جن میں داتا گنج بخش، اقبال ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، راوی ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن کی رجسٹریشن برانچیں 9روز سے مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حکومتی خزانے میں ریونیو کو نقصان کا سامنا ہے۔

رجسٹریوں کی وصولی اور دستاویزات کی تکمیل کا کام مکمل طور پر بند ہو چکا ہے لیکن ابھی تک افسران کہ رجسٹریشن برانچیں ہفتے کو بند کی گئی ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ ہماری میٹنگ بھی ہوئی ہے وہ لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایف بی آر کا جو لاءبنایا ہے اس کے مطابق انٹرپوسٹیشن وہ اپنے طریقے سے کر رہے ہیں اس مسئلے کے حل کے لئے ہم نے ایف بی آر کو ریفرنس بھیجا ہے آئی ٹی او ٹو لاہور کو کہ اس کیس میں ہمیں گائیڈ کیا جائے اور ایک دوروز میں اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …