مرغی کےٹکڑے کی پلیٹ سے چھلانگ، ویڈیو وائرل

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں پلیٹ میں رکھے مرغی کے ایک ٹکڑے نے پلیٹ سے چھلانگ لگادی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوٹل میں میز پر کھانا پکانے کے لیے کچھ سامان موجود ہے ،وہیں ایک پلیٹ میں مرغی کے گوشت کےکچھ نمک لگے ٹکڑے رکھے ہوئے ہیں، یکایک ان میں سے ایک ٹکڑے میں حرکت پیدا ہو گئی اور اس نے چھلانگ لگادی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ائرل ہونے کے بعد ایک تہلکہ مچ گیا ، کسی نے مرغی کو ’زومبی مرغی ‘ کا نام دیا تو کسی نے ’گھوسٹ مرغی‘ کا نام دیا، کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو ’فیک‘ بھی کہا۔امریکی سائنسی تحقیق دان نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی مخلوق مر جائے تو اس کے نیورون اس وقت تک کام کرنا نہیں چھوڑتے جب تک اس میں توانائی ہو۔
گوشت کے تازہ ٹکرے پرسوڈیم لگانے کے رد عمل میں گوشت میں حرکت پیدا ہو جاتی ہیں ،سوڈیم ایک کیمیائی مرکب ہے جو نمک اور سویا ساس میں پایا جاتا ہے۔ حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ اسنوپس کے مطابق ، یہ ویڈیو پہلی بار جون میں چینی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …