‘مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت میں عمران خان کے ساتھ جو ہوگا اس پر توبہ’

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا اس پر توبہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعا کرنا چاہیے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی آئے، کیونکہ ہم انتقام نہیں لیتے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حکومت مسلم لیگ (ن) کی آئی تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم اگر حکومت مولانا فضل الرحمٰن کی آئی تو پھر جو عمران خان کے ساتھ ہوگا اس پر توبہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ایک بہادر سیاست دان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی ملاقات آصف علی زرداری سے ہوئی تو اس وقت انہوں نے اپنے کمرے کا ایئر کنڈیشن (اے سی) خود بند کیا ہوا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘پاکستان کے غریب عوام تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھارہے ہیں اور وہ سیلکٹڈ حکومت اور اس کے نظام کو نہیں مانتے۔’

اپوزیشن کے یوم سیاہ کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کو پورے ملک میں شاندار جلسے گئے جبکہ پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتیں اپنے اپنے احتجاج بھی کر رہی ہیں۔

کراچی میں احتجاج اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی حکومت کے دوران بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدور جنرل ضیا الحق اور جنرل (ر) پرویز مشرف کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …