پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار مستعفیٰ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگ گئے۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض ہے۔واضح ہے کہ عمر ڈار کے تنظیم سازی کے معاملے پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اختلافات بھی چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …