بدبخت ، نافرمان بیٹے نے زہر کا انجکشن لگواکر ماں کی جان لے لی

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بادشاہ بی بی کی لاش دو روز قبل اتحاد ٹاؤن سے ملی تھی، مقتولہ کی بیٹی نے بھائیوں پر ماں کے قتل کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ملزم صدام کو حراست میں لیا جس نے اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے کزن کے ذریعے ماں کو زہر کا انجکشن لگوایا، ملزم کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزم کے کزن عرفان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …