فیصل آباد ریلی نکالنے کےجرم میں ن لیگ کیخلاف درج مقدمات پرپکڑ دھکڑ شروع ،

فیصل آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں بغیر اجازت ریلی نکالنے کے سلسلے میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات پر پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار مقدمات میں نامزد مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں 12 افراد تھانہ ملت ٹاؤن میں دس جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل بازار پولیس نے بغیر اجازت نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے پر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر خالد جٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ یاد رہے پولیس نے اکیس جولائی کو ریلی نکالنے پر مریم نواز کیپٹن صفدر دیگر مرکزی رہنماؤں اور ڈھائی ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔

ن لیگ کے رہنما چوئدری امجد علی جاوید نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا کہ پچیس جولائی کے یوم سیاہ کی کال کو ناکام بنانے کے لیے حکومت پولیس کا استعمال کر رہی ہے اور ایک سیاسی مقدمے میں کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،
ہم 25 جولائی کو ہر صورت باہر نکلیں گے اور اس کٹھ پتلی حکومت حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے !

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …