50 ہزار سے زائد کی خریداری کرنی ہے تو شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں: ایف بی آر کا سرکلر جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے 50ہزار سے اوپر کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی دکھانے کے حوالے سے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ دکاندار سے خریداری اور 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا تاہم خاتون خریدار اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق اس کا مقصد 50 ہزار سے اوپر کی ٹرانزکشن کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ قانون کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوگا اور کوئی بھی ایکشن چیف کمشنر کی اجازت سے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …