تبدیلی آ گئی: وزیر اعلی عثمان بزدار کے کزن قانونگو کو رشوت لیتے ہوئےگرفتار مقدمہ درج ، کاروائی کرنے والا اینٹی کرپشن کا افسر کا تبادلہ کردیا گیا ،

ڈیرہ غازی خان : تبدیلی آ گئی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے کزن قانونگورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید احمد علی بخاری کا راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا ،

جی ہاں ! اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید احمد علی بخاری نے وزیر اعلی پنجاب کے کزن قانونگو باز بزدار کو اپنے پرائیوٹ منشی کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تو تبدیلی کا جن بوتل سے باہر آ گیا کاروائی کرنے والے سرکاری افسر کو سبق سیکھانے کے لیے ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا

وزیر اعلی پنجاب کے کزن موضع کھاکھی شرقی کے قانونگو تھے جنکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا ، تحصیلدار آفتاب اقبال گجر بھی قانونگو کی رہائی کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا مدعی مقدمہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیوں پر مبنی کال کنورسیشن میڈیا 92 نیوز نے حاصل کر لی

ذرائع نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے کزن قانونگو کی رہائی کے لیے انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان پرشدید سیاسی دباؤ ہے، وزیر اعلی پنجاب عثمان کی فرنٹ مین طور بزدار اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ مدعی مقدمہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کو نجی ہوٹل کے چوبارہ پر بلا کر ڈرایا دھمکایا گیااور صلح کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں

، مدعی مقدمہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مجھے وزیراعلی پنجاب کی فیملی کی جانب سے انتقام کے نشانے سے بچائے جائے ،

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …