ڈیرہ غازی خان:انٹی کرپشن کی کاروائی،رشوت برآمد ہونے پر قانونگو باز بزدار پر مقدمہ درج

لاہور(اپنے نمائندے سے)انٹی کرپشن کی کاروائی،رشوت برآمد ہونے پر موضع کھاکھی شرقی کے قانونگو باز بزدار پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قانونگو باز بزدار پرائیویٹ منشی سمیت گرفتار,قانونگو کی رہائی کے لیے انٹی کرپشن پر مبینہ سیاسی دباو¿ڈالا جا رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار قانونگو باز بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قریبی رشتہ دار نکلا۔گرفتار قانونگو کی رہائی کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی فرنٹ مین طور بزدار کا مدعی مقدمہ پر دباو¿ڈالا جا رہا ہے ۔مدعی مقدمہ کو نجی ہوٹل کے چوبارہ پر بلا کر حراساں کیا گیا۔تحصیلدار محال آفتاب اقبال گجر بھی قانونگو کی رہائی کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے کزن قانونگوباز بزدار کو گرفتار کرنے پر انٹی کرپشن آفیسر کا راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید احمد علی بخاری نے وزیر اعلی پنجاب کے کزن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔مدعی مقدمہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاںدی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …