پاکستان کمانڈر کلبھوشن کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔وزیر اعظم

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کے فیصلے میں بھارت کی جانب سے دائر کلبھوشن جادھو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا تھا۔

اب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے فیصلےکو سراہتے ہیں، کلبھوشن کو بھارت کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوا، پاکستان اس کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …