راناثنااﷲ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)
راناثنااﷲ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزموں کا 3 روز میں چالان پیش کیا جائے ،اے این ایف نے رانا ثنا اﷲ اور ان کے ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔وکیل رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ رانا ثناکو دل کی تکلیف ہے ، ابھی تک چالان پیش نہیں کیا ،ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہماری فائل ، ادویات ،موبائل انکے پاس ہے،
ایسی کونسی چیز ہے جو فائل کو پیش نہیں کیا جارہا ۔عدالت نے کہا کہ جب تک فائل نہیں آتی کیس کی سماعت نہیں ہو گی ،جب تک اے این ایف حکام ریکارڈ پیش نہیں کرتے اس وقت تک کیس ملتوی کردیتے ہیں۔رانا ثنا اﷲ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ابھی ریکارڈ نہیں ملا،
کل ایک ٹیم نے تفتیش کی،تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں،ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا،عدالت نے ملزموں کو 29جولائی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ پیشی کے موقع پراور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے
اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں ، نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے ، میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کرونگا ،جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں۔ جیل واپسی پر راناثنا سے ان کی اہلیہ نبیلہ ثنا ، بیٹی ،داماد اور نواسے نے ملاقات کی ، فیملی نے دو گھنٹے سے زائد ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہر کو اﷲ کے سپرد کیا ہے ،آج کے بعد کوئی کھانے کی بات نہیں کرے گا،ہمیں حکومت سے کسی طرح کی سہولتیں نہیں چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …