تاجروں کے ساتھ تنازع : تبدیلی سرکار کا چیئرمین ایف بی آر کو فارغ کرنے پر غور

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کی تبدیلی کے بارے میں باتیں ہونے لگیں ہیں ۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق شبر زیدی کو اس سے بھی بڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے جن میں حماد اظہر کے جانے کے بعد وزیر مملکت برائے ریونیو یا پھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کا عہدہ شامل ہے۔ رابطہ کیے جانے پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ‘میں اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا، وزیراعظم عمران خان اس پر خود فیصلہ کریں گے’۔

واضح رہے کہ شبر زیدی کو رواں برس 10 مئی کو وزیراعظم نے خود چیئرمین ایف بی آر کے تعینات کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک اور قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وفاقی کابینہ میں دو بڑی تبدیلیوں کے بارے میں غور کیا جارہا ہے، تاہم انہوں نے ان کا نام نہیں بتایا جبکہ اطلاعات ہیں کہ ان میں سے ایک شبر زیدی ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘اب تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم آخری لمحات میں بھی تبدیلیاں کرسکتے ہیں، فی الوقت نام ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے’۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر اراکین کے ساتھ شیڈول 10 جولائی کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا تھا جبکہ اس کے بعد 17 جولائی کو ہونے والا اجلاس بھی منسوخ کردیا تھا۔

چیئرمین ایف بی آر کے ماتحت کام کرنے والے اراکین نے بتایا کہ ان کے اور شبر زیدی کے درمیان کچھ اختلافات ہیں، ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ‘چیئرمین اراکین کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کرتے، ایف بی آر کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے اراکین کے درمیان عدم اعتماد ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …