لاہور: کھوکھر ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ: ایڈوکیٹ ملک دلاور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) لاہور تھانہ شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں ایک دن قبل ہونے والی معمولی تلخ کلامی پر مقتول ایڈوکیٹ ملک دلاور حسین اور اسکے بھائی پر ہیبت خان . گلزار خان سمیت پانچ پٹھان برادری سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ ملک دلاور حسین بھائی سمیت شدید زخمی ہو گیا تھا ، جو لاہور میو ہسپتال میں ایک دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا لیکن آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا!

تھانہ شفیق آباد پولیس کی جانب سے پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایف آئی ار کے مطابق فائرنگ کرنے کی وجہ عنادیہ یہ بنی کہ ملزمان نے وکیل ملک دلاور حسین کے کزن فاروق پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا جس میں وکیل دلاور حسین نے اپنے کزن کی حمایت کی جسکا ملزمان کو دکھ تھا ،

ملزمان مسلح ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور دلاور حسین پر سیدھی فائرنگ کردی ، جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگے ، فائرنگ سے ایک گولی ملک دلاور حسین ایڈوکیٹ کے پاوں میں لگی جبکہ تین گولیاں انکے پیٹ میں لگی جن میں سے ایک گولی انکے پھیپھڑوں کو چیرتی ہوئی دوسری جانب نکل گئی ، ملک دلاور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں دم توڑ گئے

پولیس نے مقتول دالور حسین ایڈوکیٹ کے بھائی ملک منور کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کررکھا ہے لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ،

لاہور بار سمیت وکلا نے ایڈوکیٹ دلاور حسین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد آج دوسرے دن بھی ہڑتال کی اور لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام مقامی عدالتوں میں پیش نہ ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ، وکلاء نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مقتول وکیل کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے ،

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …