میر حاصل بزنجو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے ، رہبر کمیٹی نے منظوری دے دی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)اپوزیشن کی ایک اور چال چیئرمین سینٹ کے لئے نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کو اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں لے آئے ۔

اسلام آباد میں رہبر کمیٹی کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما اکر م درانی نے شاہد خاقان عباسی، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، عثمان کاکڑ، احسن اقبال اور دیگر کی شراکت میں چیئرمین سینٹ کے لئے بلوچستان کی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کو نامزد کیا،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن میر حاصل بزنجو صاحب کو وٹ دے کر انہیں چیئرمین سینٹ بنائیں، جبکہ دوسری جانب حاصل بزنجو نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کی عوام کو یاد رکھا، چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیتا کوئی بڑی بات نہیں تاہم کسی کو جمہوریت اور آئن کے ساتھ کھلواڑ کا کوئی حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …