نیب کا شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف ریفرنسز کا سامنا کرنے والے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی لاہور میں 96 ایچ کے بعد 2 مزید جائیدادوں اور گاڑیوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری میں بھی شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادوں کو منجمد کیا جائے گا۔اسلام آباد میں بھی موجود شہباز شریف کی ایک جائیداد کو منجمد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیدادیں منجمد کرنے کے بعد ان کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف زیر استعمال لگژری گاڑیوں کو بھی منجمد کرکے تحویل میں لینے کی عدالت سے درخواست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …