میٹرک امتحانات ، پنجاب میں لڑکیوں نے لڑکوں کو مات دے دی ، کون پوزیشنیں لے اڑا ؟

فیصل آباد‘ سرگودھا‘ ساہیوال، بہاولپور(میڈیا92نیوز آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے ۔ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان 15جولائی کو آج کیا جا رہا ہے

تعلیمی بورڈز سرگودھا‘ فیصل آباد‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میں نتائج کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ، جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کومیڈلز،نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں ۔ میٹرک کے بورڈز کے تمام نتائج ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں ۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2019 میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ میٹرک بورڈ امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں کو مات دے دی ہے بورڈ میں پہلی دونوں پوزیشنیں لڑکیوں نے اپنے نام کر لی ہیں۔ ڈویڑنل پبلک سکول کی انشارہ مدثر نے 1090 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ دوسری پوزیشن دو امیدواروں نے اپنے نام کی۔ ایمان نور اور لائقہ اقبال نے 1087 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہےجبکہ زوہا طارق فضہ فاطمہ اور قمر جواد مہدی 1085 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہے ہیں۔

تعلیمی بورڈ بہاولپور کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری کی طرف سے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں پہلی پوزیشن عائشہ یسین رول نمبر718735 نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منچن آباد سے اور اریبہ نور رول نمبر845552 نے نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے 1086نمبر حاصل کیے۔دوسری پوزیشن: محمد طلحہ رول نمبر712703نے گورنمنٹ ہائی سکول فورٹ عباس سے اورسید معیزالحق بخاری رول نمبر 758262نے شیخ زید ہائیر سیکنڈری پبلک سکول رحیم یار خان سے1085نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن ام زینب رول نمبر715115نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد سے، ماریہ امین رول نمبر725952 نے ڈومینک کانویٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بہاولپورسے، نمرہ فاطمہ دختر طارق محمودرول نمبر 766801 نے مدرستہ البنات گرلز ہائر سیکنڈری سکول صادق آباد سے،ام ہانی دختر محمد اسلم رول نمبر805538 نے چشتیاں سائنس سکول گرلز چشتیاں سے، علیزہ بتول دختر محمد اکرم رول نمبر 805679 نے پنجاب گروپ ہائی سکول گرلز چشتیاں سے 1083 نمبر حاصل کیے۔سرگودھانامہ نگارتعلیمی بورڈ سرگودہا نے سیکنڈی سکول سرٹیفکیٹ امتحان سالانہ 2019 کے پوزیشن ہولڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر لائبہ افتخار اور اساور گل نے1089 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے عائشہ نواز نے 1085نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ علیزہ حیدر اور روشان زہرا رضوی اور فاطمہ عاصمہ نے1083 نمبرز حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ بوائز میں سید محمد زیشان ناصر نے 1080 نمبر کے ساتھ پہلی حسن علی اور محسن یار گوندل اوراسفند یار گوندل نے1079 کے ساتھ دوسری اور سجادحسن اورمحمد فیضان حسن نے1078نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،سائنس گروپ طالبات میں لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089نے پہلی عائشہ نواز نے1085 کے ساتھ دوسری جبکہ ازلہ حیدر /روشان حیدر رضوی اور فاطمہ عاصمہ نے 1083 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،آرٹس گروپ بوائز میں محمد خلاص خان نے1039 نمبر کے ساتھ پہلی ریحان علی نے 1016 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد رضوان زکی نے991 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،
آرٹس گروپ طالبات میں ہمنا یونس نے 1054نمبرز کے ساتھ پہلی راحیلا کشور نے 1049 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ایریبہ شہباز نے 1048 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال حافظ محمد شفیق نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سال 2019کے پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے ۔پورے بورڈ میں تین طلباء نے 1088نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ڈی پی ایس اوکاڑہ کے طالب علم ذکریا خالدولد محمد نعیم خالد ،ایجوکیٹرز الامین کیمپس اوکاڑہ کے محمد ارقم آفتاب ولد محمد آفتاب سلیم ،صالا وقاص دُختر وقاص بشیر چوہدری پرائیویٹ اُمیدوار نے 1088نمبر لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا ۔
ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی طالبہ سارہ عمر دُختر محمد عمر اجمل نے 1087نمبر لے کر بورڈ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ گورنمنٹ ایم سی جونیئر ماڈل ہائی سکول نمبر 1ساہیوال کی طالبہ عروبہ طیب دُختر محمد طیب نے1086نمبر لے کر بورڈ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ امتحان میں کل 65918اُمید واروں نے داخلہ بھیجا تھا جب کہ 65164اُمیدواروں نے امتحا ن میں حصہ لیا اور 47374اُمیدواران کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 72.70فیصد رہا۔

سائینس گروپ طلباء میں پہلی پو زیشن زکریا خالد رولنمبر126229 نے1088 نمبر حاصل کئے اور دوسرے طالب علم محمد ارقم آفتاب رولنمبر127050نے بھی1088نمبر حاصل کئے اور دونوں طالب علموں نے پہلی پو زیشن حاصل کی ۔ دوسر پو زیشن محمد ہاشم رضوان رولنمبر140534نے 1085نمبر لیکر حاصل کی۔تیسری پو زیشن محمد ارتضیٰ فرید رولنمبر126724نے 1084نمبر لیکر حاصل کی ۔جبکہ سائنس گروپ میں طالبات میں صالح وقاص رولنمبر149048حاصل کر کے پہلی پو زیشن حاصل کی ۔ساحرہ عمر رولنمبر113300نے1087نمبر حاصل کر کے دوسری پو زیشن حاصل کی۔

اروبہ ولنمبر116508نے1086نمبر حاصل کر کے تیسری پو زیشن حاصل کی۔پہلی پو زیشن آرٹس گروپ میں محمد شعبان رولنمبر165351نے996نمبر حاصل کر کے حاصل کی۔
دو سری پو زیشن محمد امین رولنمبر163663نے980نمبر لیکر حاصل کی ۔تیسری پو زیشن سعد وقاص رولنمبر967نے 967نمبر لیکر حا صل کی ۔آرٹس گروپ میں نادیہ رولنمبر160685نے 1025نمبر لیکر پہلی پو زیشن ۔دو سری پو زیشن عظمیٰ خالد رولنمبر159707نے1015نمبر لیکر حاصل کی ۔تیسری پو زیشن کنزا یاسمین رولنمبر 159703نے1011نمبر لیکر حاصل کی۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے چئیر مین حافظ محمد شفیق نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بورڈ کے چئیر مین کے مطابق سائنس گروپ میں 41ہزار849طلباء اور طالبات حصہ لیا 34706پاس ہو ئے اور نتیجہ82.93فیصد رہا۔ریگو لر گنرل گروپ میں8810طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 5271کامیاب ہو ئے نتیجہ59.83فیصد رہا

جبکہ گونگے بہرے 60طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا 59پاس ہوئے ور نتیجہ98.33فیصد رہا ۔ٹوٹل رزلٹ ریگو لر 70.94فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ سائنس گروپ میں 9346طلباء اور طالبات نے حصہ لیا5501امیدوار کامیاب ہو ئے 58.86فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔جنرل گروپ میں 5094طلبائا ور طالبات نے حصہ لیا1832امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ35.96فیصد رہا اور ڈیف اینڈ ڈیم کا نتیجہ 100فیصد رہا۔5طالبات نے حصہ لیا اور پانچوں کامیاب ہو گئیں۔ٹوٹل رزلٹ پرائیویٹ کا8.80فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …