قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر کچھ مال میڈیا میں موجود کالی بھیڑوں تک بھی پہنچتا تھا’مال بندہواتو آزادی اظہار رائے یاد آگئی، فردوس عاشق

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز ان صحافیوں کی طرح نہیں ہیں جنہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) جعلی خبروں کے دفاع کے لئے پیسے دیتی ہے،

معاون خصوصی نے کہا کہ ’ پاکستان میں بیٹھا ایک ایسا گینگ جو کام تو میڈیا میں کررہے ہیں لیکن ان کی دال روٹی اس خاندان کے ساتھ جڑی ہوئی تھی کیونکہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر کچھ مال میڈیا میں موجود کالی بھیڑوں تک بھی پہنچتا تھا‘۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’ان کے پیٹ پر لات پڑی تو انہیں ایک دم آزادی اظہار رائے یاد آگئی اور انہوں نے آہ و بکا شروع کردی کہ آزادی صحافت پر حملہ، پاکستان میں سینسر شپ آگئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ایک مرتبہ پھر میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے پورے پاکستان میں ایسا کوئی اخبار بتادیں جس میں صحافی نے کچھ لکھنا ہے اسے کوئی روک رہا ہو، کوئی ایسا اینکر بتادیں جو روز ٹاک شو میں بیٹھ کر جو کہنا چاہے اور وہ نہ کہہ رہا ہو، رپورٹر، تجزیہ کار، کوئی بھی لکھاری کہہ دے کہ میں نے یہ کہنا تھا مجھے روک دیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا میں جو چاہ رہے ہیں لکھ رہے ہیں، جو چاہتے ہیں وہ بول رہے ہیں کیونکہ حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …