پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر، شفقت محمود شہباز دور حکومت میں ڈی ایف آئی ڈی سے منسلک رہ چکے ہیں

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے سربراہ تھے جس نے پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کو 2009 اور 2012 کے درمیان شہباز شریف کی حکومت میں فنڈ دیا تھا۔

ریکارڈ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شہباز شریف کی حکومت کے دوران چار سال 2007 تا 2012 پنجاب کیلئے ڈی ایف آئی ڈی کے مرکزی معاون تھے۔ وہ پنجاب میں پورے ڈی ایف آئی ڈی پروگرام کے مرکزی مشیر تھے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق جب شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ ڈی ایف آئی ڈی سے ملاقاتوں کیلئے برطانیہ گئے تو وہ ان کے ہمراہ تھے۔ پی ایس ڈی ایف پاکستان میں سب سے بڑا اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …