فائل فوٹو

کراچی میں لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد درندگی کی انتہا کردی گئی، لڑکی سمندر کنارے سے برہنہ حالت میں ملی

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا جو پولیس کےمطابق نیم برہنہ حالت میں ملی تھی۔

ڈیفنس پولیس کا کہنا تھا کہ سی ویو کے پاس نیم برہنہ حالات میں ایک لڑکی ملی تھی جن کو مبینہ طور پر تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ پولیس حکام کو مددگار15 پر اطلاع ملی کہ سی ویو سے متصل ویلیج ہوٹل کے قریب ایک لڑکی کی لاش پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس وقوع پر پہنچی تو لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا جسے فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعدازاں لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انہیں مبینہ طورپر منشیات دی گئیں اور پھر تشدد کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں درخشانہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہ جہاں لاشاری نے بتایا کہ ڈی ایچ اے کے علاقے مسلم کمرشل میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں تقریباً 30 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر منشیات دے کر تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعدازاں مشتبہ ملزمان نے لڑکی کو کار میں ڈال کر سی ویو پر نیم برہنہ اور نیم بیہوشی کی حالات میں پھینک دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایک شخص اور عورت کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب آئی جی پی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے متاثرہ لڑکی پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ساؤتھ انوسٹی گیشن کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کو لڑکی کے بیان اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر انتہائی غیر جانب دار اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ آئی جی پی سندھ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …