نیب نے مولانا فضل الرحمان کو ریڈار پر لے لیا

اسلام آباد (میڈیا92 نیوز آن لائن ) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر نظر آنے لگے
نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات بھی جمع کر لی ہیں تاہم ان کے خلاف تفتیش کا حتمی فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہو گا۔

میڈیا رپورٹ میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کی منظوری کی صورت میں کیس نیب خیبرپختونخوا کو سپرد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نیب کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں تاہم تفتیش کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …