جج کوہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ، فوری رہا کیا جائے ، شہباز شریف کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کوہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے احتساب عدالت کے جج کوہٹانے پررد عمل میں کہا کہ سچائی ثابت ہونے پراللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں،

ویڈیو اوراس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں، احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے، نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے اس لیے جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیئے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جج ہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا جب کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفوررہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …