جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، نوازشریف کی ضمانت کی راہ ہموار

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج احتساب عدالت ارشد ملک کو برطرف کرنے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا ہے ، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جج ارشد ملک کی برطرفی کا خط وزارت قانون کو بھیجنے کے بعد ویڈیو کے متعلق جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور جواب کو نوازشریف کی بریت کے کیس کا حصہ بنانے کا بھی حکم دے دیا ہے !

ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خط کا جائزہ لینے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جج ارشد ملک کا خط اور بیان حلفی نوازشریف کی بریت کی درخواست کے ریکارڈ کاحصہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …