ثابت ہو گیا ویڈیو اصلی،جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلے پر مریم اورنگزیب نے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے تصدیق ہو گئی کہ ویڈیو اصلی ہے، اب نواز شریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں، وہ درست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ ویڈیو اصلی ہے اور جج صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ دباﺅ پر فیصلے کئے گئے، اب نواز شریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …