نیازی بمقابلہ عمران خان

افضل سیال
ضرب افضل
نیازی بمقابلہ عمران خان

اپوزیشن کی چئیرمین سینیٹ کے خلاف قراداد جمع کروانے کے بعد جہانگیر ترین نے لوٹوں کی خرید داری شروع کردی ہے

بجٹ پاس کروانے کے لیے اربوں روپے اختر مینگل ، ایم کیو ایم کو خالی قومی خزانے سے ادا کرنے کے بعد اب جہانگیر ترین نے سینٹیرز کی منڈی سجا لی ہے اور خرید وفروخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے !
سینٹرز کی خریداری پر جو رقم خرچ ہو گی کیا وہ قوی خزانہ سے ایماندار حکومت دے گی یا چینی مہنگی کرکے جو رقم اکٹھی کی ہے جہانگیر ترین وہاں سی ادائیگی کرے گا ، واللہ علم .

جہانگیر ترین نے الیکشن 2018 کے بعد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کی کامیاب خرید و فروخت کے بعد اب سینیٹ کے ممبران کو اپنے بزنس کا حصہ بنایا ہے ماشااللہ اچھا چل رہا ہے ، کیونکہ ابھی تو فارورڈ بلاک کا ٹارگٹ بھی پورا کرنا ہے ،

نیازی حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جسکی مخالفت کر کے عمران خان نے عوام سے ووٹ لیے تھے ،

مثلا : عمران خان 22 سال نوازشریف کو چھانگا مانگا کا تانہ دیتے دیتے چل بسے جبکہ نیازی نے جہانگیر ترین کے ذریعے چھانگا مانگا کو بھی مات دے دی ، اب تاریخ نیازی کی خرید وفروخت کو یاد رکھے گی.

عمران خان کہتا تھا خودکشی کر لوں گا بھیک نہیں مانگوں گا لیکن نیازی نے آ کر بھیک اور قرض لینا فرض سمجھ لیا ہے !

عمران خان کہتا تھا میں غریب کو اوپر لیکر آؤں گا ، نیازی نے بجلی ،گیس ، آٹا،چینی سمیت اشیاء خورونوش کی ہر چیز مہنگی کرکے غریب کو سیدھا اوپر بھیجنے کا بندوبست کردیاہے

جب ڈالر 4 سے 5 روپے مہنگا ہوتا تھا تو عمران خان کہتا ہوتا تھا حکمران چور ہیں اس لیے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے ! نیازی نے ڈالر کو بلکل فری چھوڑ دیا اور اس وقت ڈالر کی دہشت گردی جاری ہے ! پھر ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضہ بڑھنے کا حساب بھی پوری قوم کو بتاتا تھا کہ آپ فی کس کتنے ہزار کے مقروض ہیں ، لیکن اب نیازی نے قرض بڑھنے کا حساب بتانا بھی چھوڑ دیا ہے جو اب فی کس لاکھوں میں ہو چکا ہے !

عمران خان کہتا تھا مہنگائی زیادہ ہونے کی وجہ چور، ڈاکو، نااہل کرپٹ حکمران ہیں ، لیکن نیازی نے آ کر مہنگائی سے ملک کے مڈل کلاس کو غریب جبکہ غریب کو قبرستان کا راستہ دکھا دیا ہے !

عمران خان کہتا ہوتا تھا کہ ملک سے بے روزگاری ختم کروں گا ، نوجوانوں کو روزگار دوں گا ، لیکن نیازی نے ملک میں بے روزگاری کو فروغ دیا صرف 11 ماہ میں 40 لاکھ لوگ بے روزگار کردیےجس میں 12 ہزار لوگ صرف میڈیا انڈسٹری کے ہیں !

عمران خان کہتا تھا میں اسمبلی ممبران کوترقیاتی بجٹ کے نام پر رشوت فنڈ نہیں دوں گا، لیکن نیازی نے آکر ممبران کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے !

عمران خان کہتا تھا میرٹ کو فروغ دوں گا بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت بند کر دوں گا ، نیازی نے تو اس منشور کا جنازہ نکال کر اسکو بھیڑیوں کے سامنے ڈال دیا ہے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر، اور ڈی پی او کو پی ٹی آئی ممبران کی لونڈی بنا دیا ہے !

عمران‌کان کہتا تھا میں وزیر اعظم بنتے ہی گورنر ہاوس ، وزیر اعظم ہاوس ، ایوان صدر کو یونیورسٹیز بناوں گا ، لیکن نیازی نے یہ اس منصوبے کو یہ کہ کر بندکردیا کہ عمران خان تو پاگل تھا بھلا اس پر عمل ہو سکتا ہے !

عمران خان کہتا تھا میں صحت اور تعلیم پر خرچ کروں گا سڑکیں نہیں بناوں گا ، نیازی نے آتے ہیں صحت اور تعلیم کا بجٹ کم کرکے عمران خان کے منہ پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا ” منہ دیکھ اور ڈیمانڈ دیکھ ” نیازی نے عمران خان کو نیچا دیکھانے کے لیے فری ادوایات بند ، ایک بیڈ پر جہاں دو مریض تھے وہاں چار کر دیے ، فری ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم ، پنجاب کے ہسپتالوں کے انتظامی امور ایک پھاپھے کٹنی آنٹی کو دیکر اسکا ستیاناس کروا دیا گیا ہے !

نیازی نے تعلیمی نظام تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جو سب سے بڑا ظلم کیا ہے وہ یہ کہ ہائیر ایجویکشن جو پاکستان کے تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی تھی اسکا تو بھرکس نکال دیا ہے ، سب سکالرز شپ بند ، ریسرچ بند ، پی ایچ ڈی کے سینکڑوں پروگرام بند ، فنڈز بند ہونے سے کئی سو پروجیکٹ بند کرکے نیازی نے عمران خان کو لات ماری ہے ،

مختصر یہ کہ نیازی نے عمران خان کے منشور کو عوام کی امیدوں کے کفن میں لپیٹ کر زمین برد کردیا ہے اب تمام ادارے اور عوام اس منشور کی قبر پر سسیکیاں لے رہے ہیں اگر کوئی یہ سسکیاں سننا چاہتا ہے تو وہ کسی بھی ایسے گھر کا وزٹ کر لے جسکا خرچ کوئی اور نہ چلاتا ہو

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …