وفاقی وزیر حماد اظہر سے ایک دن بعد ہی مالیات کی وزرات واپس لے لی گئی

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) تبدیلی سرکار نے حماد اظہر کے وفاقی وزیر مالیات کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد ہی ان سے محکمہ مالیات کا قلمدان واپس لے لیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 8 جولائی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں سابق وزیر مملکت برائےمالیات کو وفاقی وزیر برائے مالیات تعینات کردیا گیا تھا۔

اس عہدے پر ان کی تعیناتی کا مطلب یہ تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مالیات اور اقتصادی امور سے مشیر مالیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

تاہم جولائی 8 کے نوٹیفکیشن میں رد وبدل کے بعد گزشتہ روز 9 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وزیر اقتصادی امور مقرر کیا ہے کہ جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو مالیات کا قلمدان واپس کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالیات کا قلمدان واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر حماد اظہر کے قلمدان میں تبدیلی کی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق حماد اظہر نے یونیورسٹی آف لندن کے اسکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے اقتصادی ترقی میں گریجویشن کیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے بی پی پی لا اسکول لندن سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا تھا، انہوں نے 2004 میں بار کونسل کے ووکیشنل کورس میں داخلہ لیا ور 2005 میں لنکن انز بار سوسائٹی کا حصہ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …