انتخابات کروائے جائیں تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے ” پاکستانیوں نے بتا دیا ؟گیلپ پاکستان سروے کا بڑا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے جانے والے حالیہ سروے میں اگرچہ اکثر پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن پھر بھی اکثر لوگ تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

گیلپ کی جانب سے جون کے مہینے میں کرائے جانے والے سروے میں لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آئندہ جب کبھی انتخابات ہوں تو آپ کس پارٹی کے نمائندے کو ووٹ دیں گے۔‘ اس سوال کے جواب میں حکمران جماعت تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی اور اس کیلئے 31 فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ گیلپ کے عام انتخابات 2018 سے قبل کرائے گئے سروے میں 32 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

سروے میں دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن رہی جسے 28 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ن لیگ کیلئے عوام کی پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ الیکشن 2018 سے قبل صرف 24 فیصد لوگ ہی اسے ووٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اب اس کے ووٹ بینک میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

گیلپ سروے میں پیپلز پارٹی کو 15 فیصد ، آزاد امیدواروں کو 6 فیصد ، متحدہ مجلس عمل کو 5 فیصد اور دیگر سیاسی جماعتوں کو 15 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …