تین ایم پی ایز، پنجاب پولیس کا گریڈ 19 کا افسر بھی منشیات فروشی میں ملوث، سینئر صحافی اعظم چوئدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) لاہور پریس کلب کے سابق صدر اور سنئیر صحافی اعظم چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ایم پی ایز اور پنجاب پولیس کا گریڈ 19 کا ایک افسر بھی منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

ابتک ٹی وی سے وابستہ بطور کرائم رپورٹر اور ڈپٹی بیورو چیف سینئر صحافی اعظم چوہدری نے اپنی فیس بک پر منشیات فروشی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ اعظم چوہدری کے مطابق بلوچستان سے ایک اور پنجاب سے 2 ارکان صوبائی اسمبلی منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں،

اب دیکھنا ہوگا کہ یہ کب پکڑے جاتے ہیں۔ اعظم چوہدری نے اپنی ایک اور فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں پنجاب پولیس کا ایک گریڈ 19 کا افسر بھی ملوث ہے جس کے بارے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو آگاہ کردیا ہے۔

سینئر صحافی نے تین لوگوں کی نشاندہی تو کی ہے لیکن انہوں نے ان کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کو منشیات فروشی کے الزام میں فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے سکھیکی کے مقام سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …