ہمیں عدالتوں کااحترام کرنے کی وجہ سے صادق اور امین نہیں کہا گیا ،میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمر ان خان نے بنی گالا کے بارے میں کتنی بارے موقف بدلا ہے ؟لیکن وہ صادق اورامین ٹھہرے لیکن ہم اس لئے صادق امین نہیں ٹھہر ے کے ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک بیانیہ تحریک انصاف کاہے جو انتقام ہے جو یہ پچھلے ایک سال سے لے رہے ہیں۔ان عدالتوں نے ایک فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف دیا تھا اور ایک فیصلہ طیارہ کیس میں نواز شریف کے خلاف دیا تھا اور ایک فیصلہ اب سنایا گیاہے جس کے نتیجے میں نواز شریف جیل میں ہیں۔

ا س فیصلے کی ویڈیو آگئی ہے ، کیاملک وقوم کے لئے کام کرنے والے لوگ ہی اپنی گردنیں پیش کرتے رہیں ؟جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالا کے بارے میں کتنی بارے موقف بدلا ہے لیکن وہ صادق اورامین ٹھہرے لیکن ہم اس لئے صادق امین نہیں ٹھہر ے کے ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …