’سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے، ایک ایک پیسے کا حساب ہوگا‘

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہنا ہے کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے لیکن ان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ کس جمہوریت میں لوٹ مار کرنے والوں کو عدالت میں پیشی کے دوران انٹرویوز دینے کی اجازت ہوتی ہے؟ کیا انڈر ٹرائل شخص کا انٹرویو نشر کیا جاسکتا ہے؟

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ سیاسی رہنماؤں کی میڈیا کوریج پر اظہار تشویش کیا اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔

اجلاس میں کابینہ کو سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں پر پیش آئے اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے دور میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 84 کروڑ روپے سے زائد جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے غیرملکی دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے لیکن ملک اور قوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا؟ سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …