نوٹس کا جواب : مجھے اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکوگے نہ سہہ سکوگے، مریم نواز

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہا کہ ‘مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکوگے نہ سہہ سکوگے’۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نیب نے مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان (مریم نواز) کی ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے لہٰذا جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیا جائے۔

نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب طلبی کیخلاف مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سے مشورہ چاہتی ہوں، مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ یا پیش ہو کر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہیے؟
مریم نواز نے مزید لکھا کہ ‘مجھے بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے’۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …