نیازی آمریت

افضل سیال
ضرب افضل
نیازی آمریت
بائیس سال جمہوریت ، میرٹ ، قانون کی بالادستی کا راگ الاپنے والے نیازی نے ضیاء مشرف کی آمریت کو بھی مات دے دی ہے !
پاکستان میں چالیس سالہ آمریت کے گناہ تاریخ میں فوجی جرنیلوں کے نام سے منسوب ہیں لیکن نیازی آمریت کے گناہ ہیں (یہ بھی جرنیلوں) کے لیکن جائیں گے ایک سویلین حکمران عمران خان کے کھاتے جو جمہوریت کے لیے ظاہر قاتل ہے !
عمران نیازی ہر وہ کام کر رہا ہے جسکو وہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے غلط کہتا تھا اور عوام کو تبدیلی کا لولی پاپ بیچتا تھا !

رانا ثنااللہ اغوا کے بعد احتساب کا جنازہ انتقام نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ہے جو ہر باشعور آنکھ کو نظر آرہا ہے

آمریت کا منشور تو پرانا ہے نیازی آمریت نے اسکو صرف آگے بڑھایا ہے !
جو سر اٹھا کر چلے اسکا سر اڑا دو !
جو زبان سچ بولے اسکی زبان کھینچ لو!
جو نہ جھکے اسکی کمر توڑ دو !
جو سچ لکھے اسکا قلم توڑ دو !
جو مخالف سمت چلے اسکے پاؤں توڑ دو !
جو اختیار مانگے اسکو جیل میں پھینک دو !
جو آنکھوں سے دیکھنے لگے اسکی آنکھیں نوچ لو !
جو ڈٹ جائے اسکو گولیوں سے بھون دو !
جو ڈیل نہ کرے اسکو پھانسی پر چڑھا دو !
جو قانون کی حکمرانی مانگے اسکو غدار بنا دو !

مختصر یہ کہ ابھی تو اپوزیشن نے صرف طبل جنگ بجانے کی صرف دھمکی دی ہے لیکن 126 دن ریاست کے کیپٹل کو احتجاج کے نام پر یرغمال بنانے والے بزدل نیازی کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور وہ بوکھلاہٹ میں آمریت کو بھی بیچھے چھوڑ گیا ہے !

وزیر داخلہ کے منصوبے (اپوزیشن میں فاروڈ بلاک بناؤ) کی کامیابی میں رانا ثنااللہ سب سے بڑی رکاوٹ تھے ، انہوں نے سیاسی طوائف بننے والوں کو للکارا تھا اور کہا تھا کہ ہم انکا عوام کی عدالت میں محاسبہ کریں گے یہ بات فیصلہ سازوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے رانا ثنااللہ کو راستے سے ہٹا دیا !

رانا ثنا اللہ ایک بہادر ،نڈر اصلی راجپوت سیاستدان ہے جسکا بیانیہ فیصلہ سازوں کو کبھی منظور نہیں تھا ، نوازشریف کی نااہلی کے بعد سے اب تک ادارے رانا ثنااللہ کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ناکام رہے ! آخر کار آج ایک من گھڑت ڈرامہ بنا کر اسکو اغوا کر لیا گیا ہے !

دوسری جانب بلاول بڑی دلیری کے ساتھ اپنے نانا والی سیاست کر رہا ہے اور فرنٹ فٹ پر کھیل رہا ہے ، اس نے ( اے پی سی) میں مذہب کے استعمال اور پارلیمنٹ کے خاتمہ کی مخالفت کرکے بڑے بڑے فیصلہ سازوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، بلاول نوجوان ہے اسکی جارہانہ سیاست کا خمیازہ زرداری صاحب بھگت رہے ہیں جبکہ مریم بی بی کی سویلین بالا دستی کا کفارہ ن لیگ ادا کر رہی ہے ،
اندر کی خبر ہے کہ ابھی مزید مخالف سیاسی رہنماؤں کو قید کیا جائے گا جس میں شائد خاقان عباسی ، شہباز شریف ، خواجہ آصف ، رانا تنویر، بلاول ، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف سمیت بہت سے رہنما اس لسٹ میں شامل ہیں ۔

رانا ثنااللہ کو اغوا کرنے والی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ جوکہ سابق فوجی ہیں انکی سربراہی میں ایک برگیڈئیر (اے این ایف ) ٹیم کی سربراہ میں عمران خان کے چہرے سے جمہوریت کا ماکس اتار کر کٹھ پتلی فرنٹ مین کا اصل روپ عوام کو دکھا رہا ہے ،

ابتدائی طور پر رانا ثنااللہ پر منشیات فروشوں کے ساتھ رابط کا الزام لگایا جا رہا ہے جبکہ انکی گاڑی سے منشیات برآمد کرنے کا بھونڈہ شوشہ بھی چھوڑا جا رہا ہے ،کچھ گرفتار ملزمان کو وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا کچھ دیر تک رانا ثنااللہ کے اغوا کا آفیشل سکرپٹ سامنے آ جائے گا
قصہ مختصر عمران نیازی کو تاریخ انڈیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے نیازی جرنیل کے ساتھ پکارے گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …