پنجاب میں پٹواری کلچر کے خاتمے کیلئے 9رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں پٹواری کلچر اور محکمہ مال میں پٹواری کے کردار کے خاتمے یاجاری رکھنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وہ صوبے کے پٹواریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے قیام کے بعد پٹواریوں پر محکمہ مال کا ورک لوڈ کیا ہے کا جائز بھی لیا جائے ۔ کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ سفارشات دے کہ ریونیو اتھارٹی کے نظم وضبط میں کیسے ترامیم کی جائے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے قیام کے بعد پٹواری کے کردار کا تعین ہوسکے ۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق صوبے بھر میں 25700موضع جات ہیں جن میں سے 23200 موضع جات کمپیوٹرائز ہوچکے ہیں جبکہ 2500 موضع جات غیر رجسٹرڈہیں ۔ اس وقت صوبے بھر میں 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز کام کررہے ہیں جن میں تمام زرعی ،رہائشی اور کمرشل زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا گیا ہے ، ان سنٹرز میں پٹواری کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایک سینئر ریونیو افسر نے بتایا کہ لاہور ریونیو حدود میں 245پٹوار سرکل ہیں، لاہور میں قائم پانچ اراضی ریکارڈ سنٹرز عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہورہے ان کی تعداد کو بڑھا کر پٹواری کے کردار کو ختم کیا جاسکتا ہے ، ہر سیاسی حکومت نے پٹواری کلچر کے خاتمے کا نعرہ لگایا لیکن عملی اقدامات نہ کیے جس کی وجہ سے پٹواری کی اہمیت ختم و کردار کا خاتمہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …