پنجاب کے 10 سینئر پولیس افسران صوبہ بدر

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پنجاب حکومت نے اعلیٰ عہدوں پر فائز 10 پولیس افسران کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو واپس کردی۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق یکم جولائی کی شب کو جاری ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق جن پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کی ہیں ان میں ایک ایڈیشنل آئی جی، 6 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جیز) اور 3 ایس ایس پیز شامل ہیں۔

ایک متاثرہ پولیس افسر نے حکومت پنجاب کے فیصلے کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کا مذکورہ فیصلہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان کو صوبے بھر میں اپنی ٹیم تشکیل دینے کے لیے لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے عارف نواز خان سے مشاورت کے بعد ایک روز بعد ہی صوبے کے 11 ڈی آئی جیز کے تبادلے کردیئے گئے۔

متعلقہ محکمے سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پنجاب نے 10 پولیس افسران کی’الگ الگ وجوہات‘ کی بنیاد پر ان کی خدمات وفاق کو واپس کیں تاہم اس ضمن میں کوئی یکساں پالیسی شامل نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سینئر افسران سے ’ہم آہنگی‘ جیسے مسائل کا سامنا تھا جبکہ دو افسران کے سابق آئی جی پی کے ’انتہائی منظور نظر‘ تھے اور دیگر افسران گڈبک میں شامل نہیں تھے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر اور ایڈیشنل آئی جی پی عثمان ذکریا کی اہمیت حلقہ پولیس میں غیرمعمولی ہےاور ان کی تبادلے یا خدمات واپس کرنے پر بحث چھڑ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب شہزاد اکبر ڈی آئی جی آپریشن لاہور تعینات تھے تب تحریک انصاف حکومت کی ایک خاتون قانون ساز اسمبلی کے ساتھ تنازع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون رکن قومی اسمبلی نے ایک پولیس افسر کی پرموشن کے لیے ڈی آئی جی آپریشن سے سفارش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

بعدازاں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے اثرورسوخ استعمال کرکے شہزاد اکبر کی خدمات وفاق کو واپس کردی۔

پنجاب ایلیٹ پولیس فورس ڈی آئی جی احمد اسحٰق جہانگیر، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی وقاص نذیر، ملتان سٹی پولیس افسر عمران محمود اور ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا بھی ان افسران کی فہرست میں شامل ہیں جن کی خدمات وفاق کو واپس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …