لاہور: ائرپورٹ کے لاؤنج میں فائرنگ، بابر بٹ قتل دشمنی میں دو افراد قتل

لاہور(اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال ائر پورٹ کے لاؤنج میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوشخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد رینجرز اور اے ایس ایف کے دستے پہنچ گئے ہیں جب کہ ائر پورٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

گولی چلنے کی آواز سنتے ہی ائر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم اسلحہ بردار شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں۔

ائر پورٹ کا علاقہ تھانہ سرور روڈ کی حدود شامل ہے اور متعلقہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت زین کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے قتل کے اس واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ایک شخص کو فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ذرائع نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا ہے کہ قتل ہونے والوں میں سے ایک پر پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر بٹ کے قتل کا الزام تھا اور یوں لگتا ہے کہ اسی دشمنی میں انکو قتل کیا گیا ہے

مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آ رہے تھے جنکو ملزمان کی جانب سے گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ہے ،

یاد رہے کہ اہر پورٹ پر یہ دوسرا واقع ہے اس واقعہ سے پہلے ٹیپو ٹرکاں والے کوبھی لاہور اہرپورٹ پر مخالفین نے قتل کیا تھا ، اور وہ بھی عمرہ کی ادائیگی کے بعد براستہ دبئی سے لاہور اہر پورٹ پہنچا تو تاک میں بیٹھے ملزمان نے انکو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …