رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم امور زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو قانونی معاملہ قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو لاہور جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے سکھیکی کے مقام سے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں وزیراعظم عمران خان پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کل رات 12 کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …