دو شعبدے بازوں کی معروف جوڑی کی جانب سے ایسی حرکت، عوام کی چیخیں نکل گئیں

جنوبی افریقہ (میڈیا92آن لائن نیوز)
جنوبی افریقا میں دو شعبدے بازوں کی معروف جوڑی کی جانب سے کرتب کے دوران پھینکا جانے والا تیر غلطی سے دوسرے جادوگر کی پیشانی پر جالگا جسے دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے دو جادوگروں لائی لاؤ اور برینڈن پیل کی جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہے لائی لاؤ کو ’ون کریزی چائنا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں افراد جنوبی افریقا کے علاقے ماکھنڈا میں اتوار کے روز نیشنل آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔ جیسے ہی برینڈن نے تیر پھینکا اس کا نشانہ خطا ہوگیا اور وہ لاؤ لائی کی پیشانی میں پیوست ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ سکتے میں آگئے اور بعض افراد رونے لگے۔
منتظمین نے فوری طور پر لاؤ کو ہسپتال پہنچایا اور اس کے بعد پورا ہال خالی کرادیا جب کہ انتظامیہ کے بعض لوگ تماشائیوں کو تسلی دیتے رہے۔ متاثرہ شعبدے باز کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی اور سر پر تین ٹانکے لگائے گئے۔ اس واقعے پر بات کرتے ہوئے برینڈن نے کہا کہ یہ ایک بصری دھوکا تھا جو کبھی بھی جان لیوا ثابت نہیں ہوا شاید اس بار ہماری خاص کمان ’کراس بو‘ میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے۔
برینڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ شو کا سلسلہ جاری رہے گا ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے معذرت بھی کی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے تیر نے کھوپڑی کو نہیں توڑا ورنہ لائی لاؤ کی جان کے لالے پڑسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …