اینٹی نارکوٹس فورس نے رانا ثناءاللہ کو حراست میں لے لیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ ایے این ایف نے سکھیکی کے قریب سے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو منشیات فروش لوگوں سے روابط کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اے این ایف لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے ہمراہ ان کے سیکیورٹی گارڈ بھی تھے، کچھ دیر بعد تحریری طور پر ان کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جائیں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب محمد ذبیر کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا موبائل فون بند جا رہا ہے اور ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ تین چار ہفتے سے مجھے اسلام آباد میں ملتے تھے تو بتاتے تھے شاید یہ ہماری آخری ملاقات ہو کیونکہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

حامد میر نے کہا جب پوچھا جاتا کہ کیوں گرفتار کریں گے تو رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وہ ابھی مجھے گرفتار کرنے کی وجوہات ڈھونڈھ رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں اور ممبر قومی اسمبلی ہیں۔ وہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 106 فیصل آباد سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
مریم نواز کا گرفتاری پرموقف
جعلی اعظم جھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہیں ، رانا ثنااللہ کی گرفتاری میں وزیر اعظم بذات خودملوث ہیں ، اے این ایف کو رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ، انکو انکے سخت موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ،

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …