بدعنوانی کیخلاف جنگ، نیب نے3ہزار کردار سازی کی سوسائٹیاں قائم کردیں

اسلام آباد (میڈیا92نیوز لاہور) نیب نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی غرض سے 3ہزار کردار سازی کی سوسائٹیاں (سی بی ایس) قائم کی ہیں، بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،نیب کے ترجمان کے مطابق نیب راولپنڈی کے زیراہتمام سیمینار،مضمون نویسی کے مقابلے، پوسٹرز اور پینٹنگز کے جڑواں شہروں چکوال، اٹک، جہلم کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کی سطح پر مقابلے منعقد کرائے گئے،ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی دینا تھا، پولیس کالج سہالہ میں انسداد بدعنوانی آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں 350 سے زائد زیر تربیت ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شریک ہوئے،نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر عبداللہ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایماندار افراد ایماندار معاشرے کی قیادت ہوتے ہیں،انہوں نے زیر تربیت افسران کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …