بھارتی جیل :فائل فوٹو

بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن لانے کے اقدامات شروع

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر سمیت بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو بھی رہا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ حکام کی اسلام آباد میں ایک میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو و شنید ہوگی۔

وزارت خارجہ نے جیلوں میں اسیر بھارتی قیدیوں کی تفصیلات چاروں صوبوں سے طلب کی ہیں۔ چاروں آئی جیز جیل خانہ جات کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی وزارت خارجہ نے مراسلہ بھجوا کر تفصیلات منگوائی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں اور اس کے بدلے ہمسایہ ملک کے قیدی رہا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر کی جیلوں قید پاکستانیوں کو رہائی دلا کر وطن واپس لایا جائے گا۔

جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے اچھے سفارتی تعلقات ہیں ان سے قیدیوں کی بلامعاوضہ رہائی کی بات کی جائے اور جو خاندان جرمانے کی رقوم ادا نہیں کر سکتے ان کی مدد حکومت کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا میں قید 320 پاکستانیوں کو رہائی دلا کر وطن واپس لایا گیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں قید 572 قیدی بھی اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …