نئے اے پی سی چئیرمین رانا تنویر

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پبلک اکاونٹ کمیٹی کی سربراہی چھوڑنےکا اعلان،

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پبلک اکاونٹ کمیٹی(پی اے سی) کے سربراہی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر پی اے سی کے چئیرمین ہوں گے، میں نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو ماہ پہلے پارٹی کا فیصلہ ہوا کہ رانا تنویر پی اے سی کے چئیر مین ہوں گے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو دسمبر 2018 میں پبلک اکاونٹ کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا اور یہ عہدہ آئین کے تحت قائد حزب اختلاف کے پاس ہوتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں پی اے سی کے سربراہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ تھے اور پیپلزپارٹی کی دور میں چوہدری نثار علی خان اس کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جس پر کرپشن کا الزام ہو وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جس شخص پر مقدمات ہوں اس کو چئیرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں کئی ایسے ارکان موجود ہیں جو اس عہدے کیلیے موزوں ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی اے سی کی سربراہی پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے سبب دیگر کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …