نامعلوم افراد کی فائرنگ ، اے این پی رہنما قتل

پشاور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سرتاج خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلبہار کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے نیتجے سرتاج خان شدید زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرتاج خان کو انتہائی زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس بارے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال میں اے این پی رہنما کی لاش لائی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سرتاج خان کو چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخم آئے تھے۔

خیال رہے کہ سرتاج خان پشاور سے ضلعی کونسل کے رکن تھے اور وہ اخوندآباد کے علاقے سے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …