‘بجٹ بل 2019’ کا نام تبدیل کرکے "آئی ایم ایف فرمانبرادری” بل رکھا جائے :اپوزیشن

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فنانس بل 2019 کا نام تبدیل کر کے آئی ایم ایف فرمانبرادری ایکٹ میں تبدیل کرنے کے لیے تحریک جمع کروادی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تجویز جمع کروائی گئی جس پر دیگر اپوزیشن اراکین کے دستخط بھی موجود تھے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بجٹ کے نام پر اعتراض اٹھایا گیا اور دلچسپ ترمیم کی تجویز جمع کروادی۔

تجویز میں کہا گیا کہ ‎’فنانس بل 2019′ کے الفاظ ‘آئی ایم ایف تابعداری بل 2019’ (IMF Obedience Bill 2019) سے تبدیل کر دیے جائیں۔

مذکورہ تجویز پر مسلم لیگ (ن) کے 9 اراکین نے دستخط کیے جن میں خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، محمد برجیس طاہر، مرتضیٰ جاوید عباسی، خرم دستگیر خان ‎عائشہ غوث پاشا، محسن نواز رانجھا اور شیزہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فنانس ایکٹ 2019 پورے پاکستان پر نافذ العمل ہوگا جسے 30 جون کی رات بجے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نافذ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …