ایک منٹ کے اندر انٹرنیٹ کی دنیا میں کیا کیا بھونچال آتا ھے

انٹرنیٹ پر ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے؟

انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے یہ جان کر ضرور آپ کو حیرانی ہوگی۔

بظاہر ایک منٹ یعنی 60 سیکنڈ بہت معمولی لگتے ہیں لیکن اسی ایک منٹ کے اندر نہ صرف دنیا بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی بہت کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

انٹرنیٹ پر ہونے والی ہلچل، چہل قدمی، پیش رفت اور حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’وژوئل کیپیٹلسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے تفصیل جانیے !

گوگل :
ایک منٹ میں گوگل پر 3800000 سوالات پوچھے جاتے ہیں یا چیزیں تلاش کی جاتی ہیں۔

فیس بک :
فیس بک پر ایک لاکھ افراد لاگ ان ہوتے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ پیغامات بھیجے جاتے ہیں،

بوٹیوب :
یوٹیوب پر 40 کروڑ 50 لاکھ بار ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔
گوگل پلے ، اپیل اسٹور:
گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔

انسٹا گرام :
انسٹاگرام پر 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔

ٹوئٹر:
ٹوئٹر پر 87 ہزار 500 ٹوئیٹس کیے جاتے ہیں۔

کتنے ڈالر کا خرچ:
دنیا بھر کے لوگ 99 ہزار 695 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ :
واٹس ایپ اور فیس بک میسینجر پر 41 کروڑ سے زائد میسیج بھیجے جاتے ہیں۔

ای میل :
دنیا بھر میں 18 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ای میل بھیجی جاتی ہیں۔

ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈرکو 14 لاکھ افراد چیک کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار 2019 کے ہیں اور یہ سب کچھ گذشتہ 6 ماہ میں انٹرنیٹ پر ایک منٹ کے اندر ہوتا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …