چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف کارروائی کا حکم، لیکن کیوں ؟

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی احتساب بیورو( نیب )نے وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نیب سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔

نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کے‘‘احتساب ہم کرر ہیں نیب نہیں’’کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا بیان حقائق کے منافی ہے،وفاقی وزیرکے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا ہے۔

نیب کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو فواد چوہدری کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نیب کی طرف سے کہا گیاہے کہ فواد چوہدری کا بیان نیب تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔ نیب کو آج تک حکومت کی جانب سے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر کے بیان سے قومی احتساب بیورو کے افسران کے کام کی نفی ہوئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فواد چوہدری کا بیان نیب تحقیقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو فواد چوہدری کے بیان کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی انکی حکومت آنے کے بعد شروع ہوئی ہے۔نیب پہلے کہاں تھا ؟ کاروائی ہماری حکومت کر رہی ہے . جسکا نیب کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے ،

یاد رہے کہ نیب فواد چوئدری کے بیانات پر تیسری بار نوٹس لیکر کاروائی کی پریس ریلز جاری کر رہا ہے ،

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …