خیبرپختونخوا میں بیک وقت پولیو کے 3 کیسز سامنے آگئے

پشاور(میڈیا 92 نیوز آن لائن ) خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع سے بیک وقت پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا میں بیک وقت 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور رواں برس اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27 جب کہ صرف خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوچکی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کے پی کے جن 3 اضلاع میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں بنوں، لکی مروت اور تورغر شامل ہے، بنوں کے علاقہ سیدگئی یو سی تختی، تحصیل وزیر میں 21 ماہ کی بچی، تورغر کے علاقے گگیانی، یو سی ہرنیل تحصیل جبہ سے 10 ماہ کا بچہ جب کہ لکی مروت کے علاقے جدید ماماخیل، تحصیل سرائے نورنگ کے 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں برس اب تک ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 27 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 21 کیسز صرف خیبرپختون خوا میں سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …