غفلت برتنے والے افسر و ملازمین کے لئے کوئی جگہ نہیں، عثمان معظم

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کے لئے ایل ڈی اے میں کوئی جگہ نہیں، وہ اپنے لئے کوئی اور نوکری تلاش کر لیں۔ کرپشن ہرگز برداشت نہیں، کسی کے خلاف کرپشن کی شکایت ثابت ہوئی تو اسے دوسروں کے لئے نشان عبرت بنا دیں گے اور متعلقہ ڈائریکٹر کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسرا ن و ملازمین اپنے کاموں کے سلسلے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ ون ونڈو سیل پر وصول ہونے والی درخواستوں کی ڈسپوزل کا مطلب شہریوں کے بار بار چکر لگوانا نہیں بلکہ ان کے کام حتمی طور پر مکمل کر کے ان کے حوالے کرنا ہے۔ اس لئے درخواستوں پر بلا وجہ اور غیر ضروری اعتراضات نہ لگائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …