نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ، چینی کمپنی سستے گھر بنائے گی، معاہدہ طے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمپنی سن رائز کنسٹرکشن اور پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)کے درمیان مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ وزیر ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ و چیئرمین میاں محمود الرشید اور سن رائز کنسٹرکشن کے سی ای او کیون زو نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ یعقوب اظہار، جنرل سیکرٹری عاطف ایوب اور چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی حماد اعوان بھی موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ چینی کمپنی اگلے دو سے تین سال کے دوران پری فیب ٹیکنالوجی کی مدد سے 20ہزار گھر بنائے گی،10ہزار گھر لاہوراور10ہزار سیالکوٹ میں بنائے جائیں گے۔ پری فیب ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر کی تعمیر پاکستان میں اولین تجربہ ہو گا۔ گھروں کی تعمیر کے لئے پانچ فیصد ٹیکنیکل سٹاف چین جبکہ باقی 95فیصد افرادی قوت پاکستان سے لی جائے گی جس سے تین لاکھ سے زائد مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان گھروں میں سولر پینلز کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی اور صاف پانی اور کچرے کے ری سائیکلنگ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے۔ یہ گھر مقامی موسم کے مطابق سردیوں اور گرمیوں میں موافق درجہ حرارت فراہم کریں گے۔ چینی کمپنی ری فیب ٹیکنالوجی کا حامل ماڈل گھر جانچ پڑتال کے لئے ڈیڑھ ماہ میں تیار کر کے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …