آئندہ مالی سال کا بجٹ اور وکلا تحریک کا چیلنج،بنی گالہ میں دو الگ الگ اجلاس طلب

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)آئندہ مالی سال کے بجٹ اور وکلا تحریک کے چیلنج کے حوالے سے بنی گالہ میں دو الگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے ،دونوں اجلاسوں کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے ،وکلاتحریک سے متعلق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزرائے اعلیٰ بھی مدعوکیاگیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارملتان سے اسلام آبادکےلئے روانہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواکے وزیرقانون اوروفاقی وزیرقانون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں ممکنہ وکلا تحریک کاجائزہ لیاجائے گاجبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پربھی حکومتی ترجمانوں کااجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیاگیا،

حکومتی ترجمان آج شام بنی گالہ میں سرجوڑکربیٹھیں گے،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میںبجٹ کے خدوخال سے حکومتی ترجمانوں کوآگاہ کیاجائےگا،بجٹ پرایوان میں اپوزیشن کی حکمت عملی کے جواب کامعاملہ بھی اجلاس میں زیرغورآئےگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …